28 فروری 2026 - 23:39
امریکی جہاز MST میزائل کا نشانہ بنا / امریکی بحریہ خلیج فارس اور شمالی بحیرہ عمان سے جنوب مشرق کی طرف پسپا ہوگئے، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے محکمے نے اعلان کیا کہ امریکی جنگی بحری جہاز MST کو شدید میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے بعد امریکی بحریہ کے جہاز خلیج فارس اور شمالی بحیرہ عمان سے بھاگ کر جنوب مشرق کی طرف پسپا ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ نے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز MST کو میزائل کے شدید حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے باقی بحری جنگی اثاثے اگلے مراحل میں سپاہ پاسداران کے ڈرون اور میزائل حملوں کی زد میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ کہ MST بحری جہاز کا نشانہ بننے کے بعد امریکی بحریہ کے مختلف جہاز خلیج فارس اور شمالی بحیرہ عمان سے جنوب مشرق کی طرف پسپا ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha